مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 30144
باب: اس چور کا بیان جس نے چوری کی سو اس کا ایک ہاتھ اور ایک پائوں کاٹ دیا گیاپھر وہ دوبارہ چوری کرتا ہے
في السارق يسرق فتقطع يده ورجله ثم يعود
٣٠١٤٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: أخبرني عبد ربه بن أبي أمية بن الحارث عن الحارث بن عبد اللَّه بن أبي ربيعة أنه حدثه وعبد الرحمن بن سابط أيضًا (حدثه) (١) أن النبي ﷺ أتي بعبد قد لسرق فقطع يده، ثم الثانية، فقطع رجله، ثم أتي به فقطع يده، ثم أتي به فقطع رجله (٢).حضرت حارث بن عبداللہ بن ابو ربیعہ اور حضرت عبدالرحمن بن سابط یہ دونوں حضرات فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک غلام لایا گیا تحقیق اس نے چوری کی تھی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کا ہاتھ کاٹ دیا پھر دوبارہ چوری کی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کا پاؤں کاٹ دیا پھر دوبارہ اسے لایا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کا ہاتھ کاٹ دیا پھر اسے لایا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کا پاؤں کاٹ دیا۔