مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الديات
من قال: دية اليهودي والنصراني مثل دية المسلم باب: جو شخص یوں کہے! یہودی اور عیسائی کی دیت مسلمان کی دیت کی طرح ہے
حدیث نمبر: 29243
٢٩٢٤٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (عبد الرحيم) (١) عن أشعث عن الشعبي.مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم اور حضرت حماد دونوں حضرات فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے ارشاد فرمایا : یہودی، عیسائی، مجوسی اور حلیف جس سے معاہدہ کیا گیا ہو اس کی دیت مسلمان کی دیت کی مانند ہے، اور ان کی عورتوں کی دیت آدمیوں کی دیت سے آدھی ہے اور حضرت عامر شعبی یہ آیت تلاوت کرتے تھے ترجمہ :۔ اور اگر مقتول ایسی قوم میں سے ہو کہ تمہارے اور ان کے درمیان معاہدہ ہو توخون بہا ادا کیا جائے اس کے وارثوں کو۔
حواشی
(١) في [ك]: (عبد الرحمن).