مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الديات
الحر (يشج) العبد أو يجرحه باب: اگر کوئی آزاد کسی غلام کو زخمی کر دے تو کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 29007
٢٩٠٠٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريح قال: قلت لعطاء: العبد يشج الحر أو يفقأ عينه، فيريد الحر أن يستقيد من العبد، قال: لا يستقيد حر من عبد.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج کا ارشاد ہے کہ میں نے عطاء سے سوال کیا کہ غلام جب آزاد آدمی کو زخمی کردے یا اس کی آنکھ پھوڑ دے پھر آزاد اس سے قصاص لینا چاہے تو، تو انہوں نے جواب دیا کہ آزاد غلام سے قصاص نہیں لے سکتا اور اسی طرح حضرت مجاہد اور سلیمان بن موسیٰ نے بھی فرمایا ہے۔