حدیث نمبر: 27969
٢٧٩٦٩ - حدثنا وكيع عن شعبة عن محمد بن زياد عن أبي هريرة أن النبي ﷺ أتي (بتمر) (١) من الصدقة، فتناول الحسن بن علي تمرة فلاكها في فيه، فقال له النبي ﷺ: "كخ كخ، لا تحل لنا الصدقة" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس صدقہ کی کھجوریں لائی گئیں تو حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ نے ایک کھجور لے لی اور منہ میں چبانے لگے۔ اس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا : کخ کخ۔ نکالو نکالو۔ ہمارے لیے صدقہ حلال نہیں ہے۔
حواشی
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: (بتمرة).