مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأشربة
من كره الشرب قائما باب: جو لوگ کھڑے ہونے کی حالت میں کچھ پینے کو مکروہ سمجھتے ہیں
حدیث نمبر: 25697
٢٥٦٩٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان (عن منصور) (١) (عن إبراهيم) (٢) قال: إنما (كره) (٣) الشرب قائما لداء يأخذ البطن.مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ کھڑے ہو کر پینا صرف اس وجہ سے مکروہ ہے کہ اس کی وجہ سے پیٹ میں بیماری ہوجاتی ہے۔
حواشی
(١) ساقط في: [ط].
(٢) مكررة في: [جـ].
(٣) في [ط، هـ]: (أكره).