مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
في الجارية متى يجوز عطيتها؟ باب: عورت اور باندی کا عطیہ ( ہدیہ) کب جائز ہے؟
حدیث نمبر: 22849
٢٢٨٤٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسماعيل وزكريا عن الشعبي عن شريح قال: (عهد إلى عمر أن) (١) لا أجيز (عطية) (٢) جارية حتى تحول في بيتها حولا أو تلد ولدًا (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت شریح رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مجھ سے حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : میں باندی کے ہبہ کرنے کو جائز نہیں قرار دیتا جب تک وہ گھر میں سال نہ گذار لے یا بچہ جَنْ دے۔ اسماعیل رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی رحمہ اللہ سے دریافت کیا کہ اگر لڑکی بغیر شادی کے کنواری رہے تو پھر کیا اس لئے جائز ہے ؟ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا : ہاں جائز ہے۔
حواشی
(١) في [ع]: (لي عمر: إني).
(٢) في [أ، ح، هـ]: (هبة).