مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
(وفيه: إذا خيرت، فإن: شاءت أقامت وإن شاءت فارقته) باب: اگر عورت کو نامرد سے چھٹکارے کے لئے اختیار دیا جائے تو اسے نکاح کی بقاء اور اختتام کے بارے میں اختیار ہے
حدیث نمبر: 17319
١٧٣١٩ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن محمد بن سالم عن الشعبي عن شريح قال: كتب إلي عمر أن أجله سنة فإن استطاعها وإلا خيرها فإن شاءت أقامت وإن شاءت فارقته (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت شریح فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے مجھے خط لکھا کہ نامرد کو ایک سال کی مہلت دو ، اگر وہ جماع پر قادر ہوجائے تو ٹھیک ورنہ عورت کو اختیار دے دو ، چاہے تو نکاح کو باقی رکھے اور چاہے تو ختم کردے۔