مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 17320
باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ جب اس نے نکاح کے باقی رکھنے کواختیار لے لیا تو اس کا خیار ختم ہوجائے گا
من قال: إذا اختارته فليس لا (خيار)
حدیث نمبر: 17320
١٧٣٢٠ - حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: يؤجل العنين أجلًا فإن وصل وإلا خيرت، فإن (اختارته) (١) فليس لها خيار بعد ذلك.مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ نامرد کو ایک مدت کی مہلت دی جائے گی اگر وہ جماع پر قادر ہوجائے تو ٹھیک ورنہ عورت کو اختیار دیاجائے گا۔ اگر وہ نکاح کے باقی رکھنے کو اختیار کرلے تو اس کا اختیار ختم ہوجائے گا۔
حواشی
(١) في [جـ]: (اختارت).