مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
في الحج على (الرحل) أفضل من المحمل باب: حج کے سفر میں اونٹ پر کجاوا رکھنا پالکی سے افضل ہے
حدیث نمبر: 16546
١٦٥٤٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي سنان عن عبد اللَّه ابن الحارث أن النبي ﷺ حج على رحل فاهتز- وقال مرة: (فاجتنح) (١) فقال: "لبيك إن العيش عيش الآخرة" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن حارث سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کجاوے پر حج فرمایا پس آپ ہل رہے تھے یا فرمایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (ہاتھ پسلی پر رکھے ہوئے تھے) جھکے ہوئے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اے اللہ ! میں حاضر ہوں، بیشک عیش و راحت آخرت کی راحت ہے۔
حواشی
(١) في [أ، ب، س، هـ]: (فاحتيج).