مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
من كان لا يرى على أهل مكة متعة باب: جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ مکہ والوں پر تمتع نہیں ہے
حدیث نمبر: 16426
١٦٤٢٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا سفيان بن عيينة عن هشام بن حجير عن طاوس قال: ليس على أهل مكة متعة، ثم قرأ: ﴿ذَلِكَ لِمَنْ لَمْ يَكُنْ أَهْلُهُ حَاضِرِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ﴾ [البقرة: ١٩٦]، فإن فعلوا ثم حجوا فعليهم مثل ما على الناس.مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ مکہ والوں پر تمتع نہیں ہے، پھر آپ نے قرآن پاک کی آیت تلاوت فرمائی { ذٰلِکَ لِمَنْ لَّمْ یَکُنْ اَھْلُہٗ حَاضِرِی الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ } پس اگر وہ ایسا کریں پھر وہ حج کریں تو ان پر وہی ہے جو لوگوں پر ہے۔