حدیث نمبر: 16188
١٦١٨٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (ابن) (١) إدريس عن ابن جريج عن عطاء قال: اقتل الذئب وكل عدو لم يذكر في الكتاب.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ بھیڑیے کو مارا جائے گا اور ہر اس انسانی دشمن (درندے) کو جس کا کتاب اللہ میں ذکر نہیں ہے۔
حواشی
(١) سقط من: [س، هـ].