مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
في المحرم يصيب القطاة ما عليه باب: محرم اگر فاختہ کا شکار کر لے تو اس پر کیا لازم ہے؟
حدیث نمبر: 15414
١٥٤١٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة قال: حدثنا (عبيد اللَّه) (١) بن عمر قال: سأل رجل سالمًا والقاسم عن قطاة (أصابها) (٢) وهو محرم (قال) (٣) أحدهما: يتصدق بنصف مد.مولانا محمد اویس سرور
ایک شخص نے حضرت سالم اور حضرت قاسم سے دریافت کیا کہ محرم شخص اگر فاختہ کا شکار کرلے ؟ ایک نے فرمایا کہ نصف مد صدقہ کر دے اور دوسرے نے فرمایا نصف مد فاختہ سے بہتر ہے۔
حواشی
(١) في [أ، ن]: (عبد اللَّه).
(٢) في [ز]: (أطابها).
(٣) في [جـ، ز]: (فقال).