مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
من كره للمحرمة أنه تلبس الحلي وتزين باب: جن حضرات نے حالت احرام والی عورت کے لیے زیور اور زیب وزینت کو ناپسند کیا ہے
حدیث نمبر: 14797
١٤٧٩٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن يزيد عن مجاهد قال: لا تزين المحرمة ولا تكتحل (لزينة) (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ محرمہ عورت زیب وزینت اختیار نہ کرے اور زینت کے لیے سرمہ بھی نہ استعمال کرے۔
حواشی
(١) في [ص]: (الزينته).