مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
في الرجل يريد أن يهل بالحج فيهل بالعمرة باب: کوئی شخص حج کے احرام باندھنے کا ارادہ کرے پھر وہ عمرہ کا احرام باندھ لے
حدیث نمبر: 14713
١٤٧١٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن يونس قال: انطلقت معتمرًا في رجب، فأردت أن أهل بعمرة، فأهللت بالحج، فسألت سعيد بن جبير عن ذلك فضحك وقال: لا شيء عليك.مولانا محمد اویس سرور
یونس فرماتے ہیں کہ میں ماہ رجب میں عمرہ کرنے کی نیت سے نکلا میں نے عمرے کا احرام باندھنے کا ارادہ کیا پھر میں نے حج کا احرام باندھ لیا، میں نے حضرت سعید بن جبیر سے اس کے متعلق دریافت کیا ؟ آپ ہنس پڑے اور فرمایا تجھ پر کچھ نہیں ہے (گناہ اور دم وغیرہ) اور حسن نے بھی حضرت سعید بن جبیر کے قول کے مثل فرمایا۔