حدیث نمبر: 13777
١٣٧٧٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حاتم بن إسماعيل عن عبد الرحمن بن حميد قال: (سألت السائب ماذا) (١) سمعت في سكنى مكة؟ فقال: سمعت العلاء ابن (الحضرمي) (٢) (يقول) (٣): قال رسول اللَّه ﷺ: [ثلاث للمهاجر بعد الصدر] (٤) " (٥).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن حمید فرماتے ہیں کہ ہم نے حضرت سائب سے دریافت کیا کہ آپ نے مکہ میں قیام کے متعلق کیا سن رکھا ہے ؟ آپ نے فرمایا میں نے حضرت العلاء بن الحضرمی سے سنا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : مکہ سے ہجرت کرنے والا شخص حج کے بعد تین دن تک مکہ میں قیام کرسکتا ہے۔
حواشی
(١) بين القوسين من [جـ]: موجودة في الحاشية.
(٢) في [ص]: (الحضرفي).
(٣) في [ص]: (قال).
(٤) سقط ما بين القوسين من: [ص].