مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
في الثوب المصبوغ بالورس والزعفران (في قال: لا بأس أن يغسله ويحرم فيه) باب: جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ ورس (ایک پودا جس سے رنگا جاتا ہے) اور زعفران سے رنگے ہوئے کپڑے کو دھو کر اس میں احرام باندھنے میں کوئی حرج نہیں
حدیث نمبر: 13601
١٣٦٠١ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا (معاوية بن) (١) هشام عن سفيان عن ليث عن طاوس، قال: إذا غسل الثوب المصبوغ وذهب ريحه، قال: لا بأس أن يحرم فيه.مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس سے دریافت کیا گیا رنگے ہوئے کپڑے کو اتنا دھویا جائے کہ اس کا رنگ ختم ہوجائے اس کا کیا حکم ہے ؟ آپ نے فرمایا اس کپڑے میں احرام باندھنے میں کوئی حرج نہیں۔
حواشی
(١) سقطت من [أ، ب، ن]: (معاوية بن).