مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 13602
باب: چچڑی (کیڑا) یا جوں محرم پر رینگنے لگے
في القراد والقملة تدب على المحرم
حدیث نمبر: 13602
١٣٦٠٢ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا هشيم عن أبي بشر عن جابر بن زيد قال: سألته عن القملة (أجدها) (١) على وجهي وأنا محرم، قال: ألقها عن وجهك (فليس) (٢) لها فيه نصيب.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو بشر کہتے ہیں کہ میں نے حضرت جابر بن زید سے دریافت کیا کہ میں نے حالت احرام میں چہرے پر جوں پائی ہے ؟ آپ نے فرمایا اس کو اپنے چہرے سے پھینک دے، اس (چہرے) میں اس کا کوئی حصہ نہیں ہے۔
حواشی
(١) في [أ، ن]: (آخذها).
(٢) في [ن]: (وليس).