حدیث نمبر: 12120
١٢١٢٠ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا معتمر بن سليمان عن ابن (عون) (١) قال: ذكر للشعبي القيام (للجنازة) (٢) حتى (توضع) (٣) (فكأنه) (٤) لم يعرف ذلك.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی سے جنازہ رکھے جانے سے قبل اس کے لیے کھڑے رہنے کے متعلق دریافت کیا تو گویا کہ ان کو اس کے بارے میں علم ہی نہ تھا۔ (وہ اس کو جانتے ہی نہ تھے) ۔ پھر میں نے حضرت مجاہد سے اس کا ذکر کیا آپ نے فرمایا : یہ تب ہے جب اس پر نماز پڑھی گئی ہو تو دفنانے سے پہلے نہ بیٹھا جائے۔

حواشی
(١) في [ص]: (عمر).
(٢) في [ص]: (الجنازة).
(٣) في [ص، ز]: (يوضع).
(٤) في [ص]: (مكانه).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجنائز / حدیث: 12120
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12120، ترقيم محمد عوامة 11885)