مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجنائز
ما قالوا في السقط من قال: يصلى عليه باب: بعض حضرات فرماتے ہیں کہ جنین کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی
حدیث نمبر: 11944
١١٩٤٤ - حدثنا ابن علية عن ابن أبي عروبة عن قتادة عن سعيد بن المسيب في السقط إذا وقع ميتًا قال: إذا نفخ فيه الروح صلي عليه وذلك لأربعة أشهر.مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن المسیب اس جنین کے بارے میں کہ جو مردہ ہی پیدا ہوا ہو فرماتے کہ جب اس میں روح پھونکی جا چکی ہو تو اس پر نماز جنازہ پڑھی جائے گی، اور یہ روح چار ماہ میں پھونکی جاتی ہے۔