مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجنائز
في خروج النساء مع الجنازة، من كرهه؟ باب: بعض حضرات نے عورتوں کا جنازہ کے ساتھ نکلنے کو ناپسند کیا ہے
حدیث نمبر: 11620
١١٦٢٠ - حدثنا محمد بن فضيل عن ليث عن (زبيد) (١) عن مسروق قال: خرج رسول اللَّه ﷺ مع جنازة (و) (٢) معها امرأة فلم يبرح حتى توارت (بالبيوت) (٣) (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت مسروق فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کسی جنازہ کے لیے نکلے جس میں عورتیں بھی تھیں تو آپ اس وقت تک نہ ٹلے کہ جب تک عورتیں گھروں کو نہ چلی گئیں۔
حواشی
(١) في [ص، هـ]: (عبيد).
(٢) (الواو) سقط من: [أ، ب].
(٣) في [أ، ب]: (البيوت).