مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
(من كره أن يقرأ الجنب القرآن) باب: جن حضرات کے نزدیک حالت جنابت میں قرآن پڑھنا مکروہ ہے
حدیث نمبر: 1088
١٠٨٨ - حدثنا غندر عن شعبة عن حماد عن إبراهيم أن ابن مسعود كان يمشي نحو الفرات وهو (يقرئ) (١) رجلًا، فبال ابن مسعود فكف الرجل عنه، فقال ابن مسعود: ما لك؛ قال: إنك بلت، فقال ابن مسعود: إني لست بجنب (٢).مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت ابن مسعود دریائے فرات کی طرف جا رہے تھے اور ایک آدمی کو قرآن پڑھا رہے تھے۔ حضرت ابن مسعود نے پیشاب کیا تو وہ آدمی تلاوت سے رک گیا۔ حضرت ابن مسعود نے اس کی وجہ پوچھی تو کہنے لگا کہ آپ نے پیشاب کیا ہے۔ فرمایا میں جنبی تو نہیں ہوں۔
حواشی
(١) في [هـ]: (يقرؤ).
(٢) منقطع، أخرجه عبد الرزاق (١٣١٩) وسقط عنده آخره.