کتب حدیث ›
المعجم الكبير للطبراني › ابواب
› باب: سیدہ ہجیمہ، ام درداء، رضی اللہ عنہا، انہیں خیرہ بھی کہا جاتا ہے، ہم انہیں باب الخاء میں لکھ چکے ہیں
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا شَرِيكٌ، عَنْ خَلَفِ بْنِ حَوْشَبٍ، عَنْ مَيْمُونِ بْنِ مِهْرَانَ، عَنْ أُمِّ الدَّرْدَاءِ، قَالَ: قِيلَ لَهَا سَمِعْتِ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَيْئًا؟ قَالَتْ: نَعَمْ، سَمِعْتُهُ يَقُولُ: «أَوَّلُ مَا يُوضَعُ فِي الْمِيزَانِ، الْخُلُقُ الْحَسَنُ»
ترجمہ
سیدہ ام الدرداء رضی اللہ عنہا سے پوچھا گیا: کیا آپ نے رسول اللہ ﷺ سے کچھ سنا ہے؟ انہوں نے کہا: ہاں، میں نے آپ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”سب سے پہلی چیز جو میزان میں رکھی جائے گی، وہ اچھا اخلاق ہے۔“
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ، ثنا رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ زَبَّانَ بْنِ فَائِدٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ الْجُهَنِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: سَمِعْتُ أُمَّ الدَّرْدَاءِ، تَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ مَا مِنَ امْرَأَةٍ تَضَعُ ثِيَابَهَا فِي غَيْرِ بَيْتِ زَوْجِهَا أَوْ أُمَّهَاتِهَا، إِلَّا وَهِيَ هَاتِكَةٌ كُلَّ سِتْرٍ بَيْنَهَا وَبَيْنَ الرَّحْمَنِ عَزَّ وَجَلَّ»
ترجمہ
معاذ بن انس جہنی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے سیدہ ام الدرداء رضی اللہ عنہا کو یہ کہتے سنا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، جو عورت بھی اپنے شوہر کے گھر یا اپنی ماؤں کے گھر کے سوا کہیں اور اپنے کپڑے اتارتی ہے، وہ اپنے اور رحمٰن عزوجل کے درمیان ہر پردہ چاک کر دیتی ہے۔“