کتب حدیث ›
المعجم الكبير للطبراني › ابواب
› باب: حفصہ بنت سیرین کی سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا سے روایات
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْأَنْصَارِيُّ، ثنا هِشَامُ بْنُ حَسَّانٍ، حَدَّثَتْنَا حَفْصَةُ بِنْتُ سِيرِينَ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ، قَالَتْ: «غَزَوْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَبْعَ غَزَوَاتٍ، أَخْلُفُهُمْ فِي رِحَالِهِمْ، وَأَصْنَعُ لَهُمُ الطَّعَامَ، وَأَجْبُرُ عَلَى الْجَرِيحِ وَأُدَاوِي الْمَرِيضَ»
ترجمہ
سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں نے نبی کریم ﷺ کے ساتھ سات غزوات میں شرکت کی، میں ان کے پیچھے ان کے سامان کی نگرانی کرتی، ان کے لیے کھانا بناتی، زخمی کی مرہم پٹی کرتی اور بیمار کا علاج کرتی تھی۔
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانٍ، عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ سِيرِينَ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ، قَالَتْ: «غَزَوْتُ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَبْعَ غَزَوَاتٍ، أَخْلُفُهُمْ فِي رِحَالِهِمْ، وَأَصْنَعُ لَهُمُ الطَّعَامَ، وَأُدَاوِي الْجَرْحَى، وَأَقُومُ عَلَى الْمَرِيضِ»
ترجمہ
سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ سات غزوات میں شرکت کی، میں ان کے پیچھے ان کے سامان کی نگرانی کرتی، ان کے لیے کھانا بناتی، زخمیوں کا علاج کرتی اور بیمار کی تیمارداری کرتی تھی۔