المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
حفصة بنت سيرين، عن أم عطية باب: حفصہ بنت سیرین کی سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا سے روایات
حدیث نمبر: 21584
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْأَنْصَارِيُّ، ثنا هِشَامُ بْنُ حَسَّانٍ، حَدَّثَتْنَا حَفْصَةُ بِنْتُ سِيرِينَ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ، قَالَتْ: «غَزَوْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَبْعَ غَزَوَاتٍ، أَخْلُفُهُمْ فِي رِحَالِهِمْ، وَأَصْنَعُ لَهُمُ الطَّعَامَ، وَأَجْبُرُ عَلَى الْجَرِيحِ وَأُدَاوِي الْمَرِيضَ»ترجمہ
سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں نے نبی کریم ﷺ کے ساتھ سات غزوات میں شرکت کی، میں ان کے پیچھے ان کے سامان کی نگرانی کرتی، ان کے لیے کھانا بناتی، زخمی کی مرہم پٹی کرتی اور بیمار کا علاج کرتی تھی۔