کتب حدیث ›
المعجم الكبير للطبراني › ابواب
› باب: سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے روایات
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّ فَاطِمَةَ بَكَتْ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ: «يَا أَبَتَاهُ مَنْ رَبِّهِ مَا أَدْنَاهُ، يَا أَبَتَاهُ إِلَى جِبْرِيلَ أَنْعَاهُ، يَا أَبَتَاهُ جُنَّةُ الْفِرْدَوْسِ مَأْوَاهُ»
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے رسول اللہ ﷺ کی وفات پر روتے ہوئے کہا: ”ہائے میرے ابا جان! اپنے رب سے کتنے قریب ہیں۔ ہائے میرے ابا جان! جبریل کو ان کی وفات کی خبر دیتی ہوں۔ ہائے میرے ابا جان! جنت الفردوس ان کا ٹھکانہ ہے۔“
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا عَارِمٌ، ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ فَاطِمَةَ قَالَتْ: «يَا أَنَسُ كَيْفَ طَابَتْ أَنْفُسَكُمْ أَنْ تَحْثُوا عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ التُّرَابَ، وَا أَبَتَاهُ مِنْ رَبِّهِ مَا أَدْنَاهُ، وَا أَبَتَاهُ جُنَّةُ الْفِرْدَوْسِ مَأْوَاهُ وَا أَبَتَاهُ إِلَى جِبْرِيلَ نَنْعَاهُ، وَا أَبَتَاهُ أَجَابَ رَبًّا دَعَاهُ»
ترجمہ
سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے کہا: ”اے انس! تمہارے دل کیسے راضی ہوئے کہ تم رسول اللہ ﷺ پر مٹی ڈالو؟ ہائے میرے ابا جان! اپنے رب سے کتنے قریب ہیں۔ ہائے میرے ابا جان! جنت الفردوس ان کا ٹھکانہ ہے۔ ہائے میرے ابا جان! ہم جبریل کو ان کی وفات کی خبر دیتے ہیں۔ ہائے میرے ابا جان! انہوں نے اپنے رب کی پکار کا جواب دیا جس نے انہیں بلایا۔“