کتب حدیث ›
المعجم الكبير للطبراني › ابواب
› باب: جن کی کنیت ابواروی ہے — سیدنا ابواروی دوسی رضی اللہ عنہ (کہا گیا: نام ربیعہ تھا، یہ بھی کہا گیا: عبید بن حارث)
حَدَّثَنَا أَبُو خَلِيفَةَ الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، ثنا وُهَيْبُ بْنُ خَالِدٍ، عَنْ أَبِي وَاقِدٍ اللَّيْثِيِّ، عَنْ أَبِي أَرْوَى، قَالَ: «كُنْتُ أُصَلِّي صَلَاةَ الْعَصْرِ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ آتِي ذَا الْحُلَيْفَةِ أَمْشِي فَآتِيهَا وَلَمْ تَغِبِ الشَّمْسُ»
ترجمہ
سیدنا ابواروی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ عصر کی نماز پڑھتا، پھر ذوالحلیفہ کی طرف پیدل جاتا اور وہاں پہنچ جاتا جبکہ سورج ابھی غروب نہیں ہوا ہوتا تھا۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الصَّائِغُ، ثنا بِشْرُ بْنُ عُبَيْسِ بْنِ مَرْحُومٍ الْعَطَّارُ، ثنا النَّضْرُ بْنُ عَرَبِيٍّ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي أَرْوَى الدَّوْسِيِّ، قَالَ: كُنْتُ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَالِسًا فَطَلَعَ أَبُو بَكْرٍ، وَعُمَرُ، فَقَالَ: «الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَيَّدَنِي بِهِمَا»
ترجمہ
سیدنا ابواروی دوسی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا کہ سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما نمودار ہوئے، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے جس نے ان دونوں کے ذریعے میری مدد فرمائی۔“