کتب حدیث ›
المعجم الكبير للطبراني › ابواب
› باب: جن کی کنیت ابوسکینہ ہے — ابوسکینہ، جن کا نسب معلوم نہیں (ان کی صحابیت میں اختلاف ہے)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْبَرَاءِ، قَالَ: سَمِعْتُ عَلِيَّ بْنَ الْمَدِينِيَّ، يَقُولُ: «أَبُو سَكِينَةَ لَا يُعْلَمُ لَهُ صُحْبَةٌ»
ترجمہ
محمد بن احمد بن براء کہتے ہیں: میں نے علی بن مدینی کو یہ کہتے سنا: ابوسکینہ کی صحبت رسول اللہ ﷺ سے معلوم نہیں ہے۔
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا خَالِدُ بْنُ يَحْيَى، قَاضِي الرَّيِّ ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، عَنْ أَبِي سَكِينَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «أَكْرِمُوا الْخُبْزَ فَإِنَّ اللهَ أَكْرَمَهُ، فَمَنْ أَكْرَمَ الْخُبْزَ أَكْرَمَهُ اللهُ»
ترجمہ
سیدنا ابوسکینہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”روٹی کی عزت کرو، کیونکہ اللہ نے اسے عزت بخشی ہے، پس جو روٹی کی عزت کرے گا، اللہ اس کی عزت کرے گا۔“
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدَةَ الْمِصِّيصِيُّ، ثنا أَبُو تَوْبَةَ الرَّبِيعُ بْنُ نَافِعٍ، ثنا يَزِيدُ بْنُ رَبِيعَةَ، عَنْ بِلَالِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا سَكِينَةَ، يُحَدِّثُ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «إِذَا مَلَكَ أَحَدُكُمْ شَيْئًا فِيهِ ثَمَنُ رَقَبَةٍ فَلْيَعْتِقْهَا فَإِنَّهُ يُفَدِّي كُلَّ عُضْوٍ مِنْهَا عُضْوًا مِنْهُ مِنَ النَّارِ»
ترجمہ
سیدنا ابوسکینہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب تم میں سے کسی کے پاس اتنا مال ہو جو کسی غلام کی قیمت کے برابر ہو تو اسے آزاد کر دے، کیونکہ اس کا ہر عضو اس کے آزاد کرنے والے کے ہر عضو کو آگ سے بچائے گا۔“