المعجم الكبير للطبراني
مسند من يعرف بالكنى— کنیت سے معروف صحابہ کی مسانید
من يكنى أبا سكينة أبو سكينة غير منسوب وقد اختلف في صحبته باب: جن کی کنیت ابوسکینہ ہے — ابوسکینہ، جن کا نسب معلوم نہیں (ان کی صحابیت میں اختلاف ہے)
حدیث نمبر: 19044
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدَةَ الْمِصِّيصِيُّ، ثنا أَبُو تَوْبَةَ الرَّبِيعُ بْنُ نَافِعٍ، ثنا يَزِيدُ بْنُ رَبِيعَةَ، عَنْ بِلَالِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا سَكِينَةَ، يُحَدِّثُ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «إِذَا مَلَكَ أَحَدُكُمْ شَيْئًا فِيهِ ثَمَنُ رَقَبَةٍ فَلْيَعْتِقْهَا فَإِنَّهُ يُفَدِّي كُلَّ عُضْوٍ مِنْهَا عُضْوًا مِنْهُ مِنَ النَّارِ»ترجمہ
سیدنا ابوسکینہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب تم میں سے کسی کے پاس اتنا مال ہو جو کسی غلام کی قیمت کے برابر ہو تو اسے آزاد کر دے، کیونکہ اس کا ہر عضو اس کے آزاد کرنے والے کے ہر عضو کو آگ سے بچائے گا۔“