کتب حدیث ›
المعجم الكبير للطبراني › ابواب
› باب: صالح بن مسعود کی سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا سَعِيدُ بْنُ عَمْرٍو الْأَشْعَثِيُّ، ح وَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ وُهَيْبٍ الْغَزِّيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي السَّرِيِّ قَالَا: ثنا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْفَزَارِيُّ، ثنا صَالِحُ بْنُ مَسْعُودٍ، عَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ قَالَ: «رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبْيَضَ قَدْ شَمِطَ عَارِضَاهُ»
ترجمہ
سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا، آپ ﷺ سفید رنگ کے تھے اور آپ ﷺ کے دونوں رخساروں کی داڑھی میں سفیدی آ گئی تھی۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا سَعِيدُ بْنُ عَمْرٍو الْأَشْعَثِيُّ، ثنا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، ثنا صَالِحُ بْنُ مَسْعُودٍ، حَدَّثَنِي أَبُو جُحَيْفَةَ وَهْبٌ السُّوَائِيُّ قَالَ: «دَخَلْتُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَكَتَبَ لَنَا بِاثْنَيْ عَشَرَ قَلُوصًا، فَلَمَّا تُوُفِّيَ مَنَعْنَاهُ النَّاسَ حَتَّى اجْتَمَعُوا»
ترجمہ
سیدنا ابوجحیفہ وہب سوائی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ ﷺ نے ہمارے لیے بارہ جوان اونٹنیاں دینے کا (پروانہ) لکھ دیا، پھر جب آپ ﷺ کا وصال ہو گیا تو ہم نے یہ حق لوگوں سے روکے رکھا یہاں تک کہ وہ (اسے تسلیم کرنے پر) جمع ہو گئے۔