حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ قِيرَاطٍ الدِّمَشْقِيُّ قَالَ: ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ: ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَقْدِسِيُّ قَالَ: حَدَّثَتْنِي أَسْمَاءُ بِنْتُ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ قَالَتْ: كَانَ أَبِي إِذَا صَلَّى الصُّبْحَ جَلَسَ مُسْتَقْبِلَ الْقِبْلَةِ لَا يَتَكَلَّمُ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ فَرُبَّمَا كَلَّمْتُهُ فِي الْحَاجَةِ فَلَا يُكَلِّمُنِي، فَقُلْتُ: مَا هَذَا؟ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَنْ صَلَّى الصُّبْحَ، ثُمَّ قَرَأَ قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ مِائَةَ مَرَّةً قَبْلَ أَنْ يَتَكَلَّمَ، فَكُلَّمَا قَرَأَ قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ غُفِرَ لَهُ ذَنْبُ سَنَةٍ»
ترجمہ
سیدہ اسماء بنت واثلہ رضی اللہ عنہما بیان کرتی ہیں کہ میرے والد جب فجر کی نماز پڑھ لیتے تو قبلہ رخ بیٹھ جاتے اور جب تک سورج طلوع نہ ہوتا بات نہ کرتے۔ کبھی میں انہیں کسی ضرورت کے بارے میں کچھ کہتی تو وہ مجھ سے بات نہ کرتے۔ میں نے پوچھا: یہ کیا معاملہ ہے؟ انہوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”جو شخص فجر کی نماز پڑھے، پھر بات کرنے سے پہلے سو مرتبہ سورۃ اخلاص پڑھے، تو جتنی بار وہ سورۃ اخلاص پڑھے گا اتنی بار اس کے ایک سال کے گناہ معاف کر دیے جائیں گے۔“
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ قِيرَاطٍ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ: حَدَّثَتْنَا أَسْمَاءُ بِنْتُ وَاثِلَةَ، عَنْ أَبِيهَا، أَنَّهُ كَانَ يَصُومُ الِاثْنَيْنِ وَالْخَمِيسَ وَيَقُولُ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصُومُهُمَا وَيَقُولُ: «تُعْرَضُ فِيهِمَا الْأَعْمَالُ عَلَى اللهِ تَبَارَكَ وَتَعَالَى»
ترجمہ
سیدہ اسماء بنت واثلہ رضی اللہ عنہما اپنے والد سے روایت کرتی ہیں کہ وہ پیر اور جمعرات کا روزہ رکھا کرتے تھے اور فرماتے: رسول اللہ ﷺ بھی یہ دونوں روزے رکھا کرتے تھے اور فرماتے: ”ان دونوں دنوں میں اعمال اللہ تبارک و تعالیٰ کے سامنے پیش کیے جاتے ہیں۔“
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ قِيرَاطٍ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ: حَدَّثَتْنِي أَسْمَاءُ بِنْتُ وَاثِلَةَ، عَنْ أَبِيهَا قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «الذَّهَبُ وَالْحَرِيرُ حِلٌّ لِإِنَاثِ أُمَّتِي حَرَامٌ عَلَى ذُكُورِ أُمَّتِي»
ترجمہ
سیدہ اسماء بنت واثلہ رضی اللہ عنہما اپنے والد سے روایت کرتی ہیں کہ انہوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”سونا اور ریشم میری امت کی عورتوں کے لیے حلال ہے اور میری امت کے مردوں پر حرام ہے۔“