المعجم الكبير للطبراني
باب الواو— حرف واؤ سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سنان بن أبي منصور مولى واثلة، عن واثلة باب: سنان بن ابی منصور، سیدنا واثلہ رضی اللہ عنہ کے آزاد کردہ غلام، کی ان سے روایت
حدیث نمبر: 18451
حَدَّثَنَا عُبَيْدٌ الْعِجْلُ قَالَ: ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ أَبِي كَرِيمَةَ الْحَرَّانِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحِيمِ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو الْفَضْلِ، عَنْ سِنَانٍ، مَوْلَى وَاثِلَةَ قَالَ: تُوُفِّيَ وَلَدُ الرَّيَّانِ وَشَهِدَهُ وَاثِلَةُ، فَلَمَّا انْصَرَفُوا مِنَ الْمَقْبَرَةِ قَعَدَ وَاثِلَةُ عَلَى بَابِ دِمَشْقَ فَمَرَّ بِهِ الرَّيَّانُ، فَقَالَ لَهُ وَاثِلَةُ: يَا أَبَا سَعِيدٍ، جَبَرَ اللهُ مُصِيبَتَكَ، وَغَفَرَ لِمُتَوَّفَاكَ قَالَ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَنْ دَفَنَ ثَلَاثَةً مِنَ الْوَلَدِ حَرَّمَ اللهُ عَلَيْهِ النَّارَ»ترجمہ
سیدنا واثلہ رضی اللہ عنہ کے آزاد کردہ غلام سنان بیان کرتے ہیں کہ ریان کا بیٹا فوت ہو گیا اور سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ اس کے جنازے میں شریک ہوئے۔ جب لوگ قبرستان سے واپس لوٹے تو سیدنا واثلہ رضی اللہ عنہ دمشق کے دروازے پر بیٹھ گئے، ریان ان کے پاس سے گزرے تو سیدنا واثلہ رضی اللہ عنہ نے ان سے فرمایا: اے ابو سعید! اللہ تمہاری مصیبت کا ازالہ کرے اور تمہارے فوت شدہ کو بخش دے۔ پھر فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”جو شخص اپنی تین اولاد کو دفن کرے، اللہ اس پر جہنم کی آگ حرام کر دیتا ہے۔“