کتب حدیث ›
المعجم الكبير للطبراني › ابواب
› باب: حیان ابوالنضر کی سیدنا واثلہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ خُلَيْدٍ الْحَلَبِيُّ، ثنا أَبُو تَوْبَةَ الرَّبِيعُ بْنُ نَافِعٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مُهَاجِرٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عُبَيْدَةَ، عَنْ حَيَّانَ أَبِي النَّضْرِ قَالَ: لَقِيتُ وَاثِلَةَ بْنَ الْأَسْقَعِ، فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " قَالَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: أَنَا عِنْدَ ظَنِّ عَبْدِي بِي، إِنْ ظَنَّ خَيْرًا، وَإِنْ ظَنَّ شَرًّا "
ترجمہ
حیان ابو النضر بیان کرتے ہیں کہ میں سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ سے ملا تو انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”اللہ عزوجل فرماتا ہے: میں اپنے بندے کے میرے بارے میں گمان کے مطابق ہوں، اگر وہ اچھا گمان رکھے تو اچھا، اور اگر برا گمان رکھے تو برا۔“
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ بْنِ نَجْدَةَ الْحَوْطِيُّ قَالَ: ثنا أَبُو الْمُغِيرَةِ، ثنا هِشَامُ بْنُ الْغَازِ، ح وَحَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَسْمَاءَ قَالَ: ثنا الْمُبَارَكُ، عَنْ هِشَامِ بْنِ الْغَازِ، عَنْ حَيَّانَ أَبِي النَّضْرِ قَالَ: سَمِعْتُ وَاثِلَةَ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: قَالَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: «أَنَا عِنْدَ ظَنِّ عَبْدِي، بِي فَلْيَظُنَّ بِي مَا شَاءَ»
ترجمہ
حیان ابو النضر بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا واثلہ رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے سنا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اللہ عزوجل فرماتا ہے: ”میں اپنے بندے کے میرے بارے میں گمان کے مطابق ہوں، وہ میرے بارے میں جو چاہے گمان رکھے۔“
حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ مَرْثَدٍ الطَّبَرَانِيُّ، ثنا صَفْوَانُ بْنُ صَالِحٍ، ثنا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ سُلَيْمَانَ بْنِ أَبِي السَّائِبِ قَالَ: سَمِعْتُ حَيَّانَ أَبَا النَّضْرِ يُحَدِّثُ عَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ قَالَ: سَمِعْتُ وَاثِلَةَ بْنَ الْأَسْقَعَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: قَالَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: «أَنَا عِنْدَ ظَنِّ عَبْدِي بِي، فَلْيَظُنَّ عَبْدِي مَا شَاءَ»
ترجمہ
سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: اللہ عزوجل فرماتا ہے: ”میں اپنے بندے کے میرے بارے میں گمان کے مطابق ہوں، میرا بندہ جو چاہے گمان رکھے۔“