المعجم الكبير للطبراني
باب الواو— حرف واؤ سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
حيان أبو النضر، عن واثلة باب: حیان ابوالنضر کی سیدنا واثلہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 18429
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ خُلَيْدٍ الْحَلَبِيُّ، ثنا أَبُو تَوْبَةَ الرَّبِيعُ بْنُ نَافِعٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مُهَاجِرٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عُبَيْدَةَ، عَنْ حَيَّانَ أَبِي النَّضْرِ قَالَ: لَقِيتُ وَاثِلَةَ بْنَ الْأَسْقَعِ، فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " قَالَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: أَنَا عِنْدَ ظَنِّ عَبْدِي بِي، إِنْ ظَنَّ خَيْرًا، وَإِنْ ظَنَّ شَرًّا "ترجمہ
حیان ابو النضر بیان کرتے ہیں کہ میں سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ سے ملا تو انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”اللہ عزوجل فرماتا ہے: میں اپنے بندے کے میرے بارے میں گمان کے مطابق ہوں، اگر وہ اچھا گمان رکھے تو اچھا، اور اگر برا گمان رکھے تو برا۔“