حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا عَارِمٌ أَبُو النُّعْمَانِ، ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنْ رَجُلٍ، مِنْ أَهْلِ الْكُوفَةِ يُقَالُ لَهُ: أَبُو رَمْلَةَ، عَنْ مِخْنَفِ بْنِ سُلَيْمٍ، قَالَ: خَطَبَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِعَرَفَةَ فَقَالَ: «عَلَى كُلِّ أَهْلِ بَيْتٍ مِنَ الْمُسْلِمِينَ أَضْحًى وَعَتِيرَةٌ، تَدْرُونَ مَا الْعَتِيرَةُ؟ الَّتِي تَقُولُونَ الرَّجَبِيَّةَ»
ترجمہ
سیدنا مخنف بن سلیم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے عرفہ میں ہمیں خطبہ دیا اور فرمایا: ”ہر مسلمان گھرانے پر قربانی اور عتیرہ واجب ہے، کیا تم جانتے ہو عتیرہ کیا ہے؟ وہی جسے تم رجبیہ کہتے ہو۔“
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى بْنِ مُعَاذٍ، ثنا أَبِي، ح وَحَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا مُعَاذٌ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، قَالَ: أَنْبَأَنِي أَبُو رَمْلَةَ، عَنْ مِخْنَفِ بْنِ سُلَيْمٍ، قَالَ: كُنَّا وُقُوفًا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: «يَا أَيُّهَا النَّاسُ، إِنَّ» عَلَى كُلِّ أَهْلِ بَيْتٍ فِي كُلِّ عَامٍ أَضْحًى وَعَتِيرَةً، أَتَدْرُونَ مَا الْعَتِيرَةُ؟ هِيَ الَّتِي يُسَمِّيهَا النَّاسُ الرَّجَبِيَّةَ "
ترجمہ
سیدنا مخنف بن سلیم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ کھڑے تھے، آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے لوگو! بےشک ہر گھرانے پر ہر سال قربانی اور عتیرہ واجب ہے، کیا تم جانتے ہو عتیرہ کیا ہے؟ وہی جسے لوگ رجبیہ کہتے ہیں۔“
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، أَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي عَبْدُ الْكَرِيمِ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ مِخْنَفٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: انْتَهَيْتُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ عَرَفَةَ وَهُوَ يَقُولُ: «هَلْ تَعْرِفُونَهَا؟» وَلَا أَدْرِي مَا رَجَعُوا عَلَيْهِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «عَلَى أَهْلِ كُلِّ بَيْتٍ أَنْ يَذْبَحُوا شَاةً فِي كُلِّ رَجَبٍ، وَفِي كُلِّ أَضْحًى شَاةٌ»
ترجمہ
سیدنا مخنف بن سلیم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں عرفہ کے دن نبی کریم ﷺ کے پاس پہنچا تو آپ فرما رہے تھے: ”کیا تم اسے جانتے ہو؟“ مجھے معلوم نہیں کہ لوگوں نے آپ کو کیا جواب دیا، پھر نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”ہر گھرانے پر لازم ہے کہ وہ ہر رجب میں ایک بکری ذبح کریں، اور ہر قربانی کے موقع پر بھی ایک بکری ذبح کریں۔“