المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
علي بن رباح اللخمي، عن المستورد باب: علی بن رباح لخمی کی سیدنا مستورد رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 17868
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ حَمْدَانَ الْحَنَفِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْمُخَرِّمِيُّ، ثنا حُجَيْنُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا لَيْثُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُلَيٍّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ الْمُسْتَوْرِدِ الْفِهْرِيِّ، أَنَّهُ قَالَ لِعَمْرِو بْنِ الْعَاصِ: «تَقُومُ السَّاعَةُ وَالرُّومُ أَكْثَرُ النَّاسِ» ، قَالَ: انْظُرْ مَا تَقُولُ؟ قَالَ: لَا أَقُولُ إِلَّا مَا سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يَذْهَبُ الصَّالِحُونَ أَسْلَافًا، وَتَبْقَى حُثَالَةٌ كَحُثَالَةِ التَّمْرِ وَالشَّعِيرِ، لَا يُبَالِي اللهُ بِهِمْ»ترجمہ
سیدنا مستورد فہری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ سے کہا: ”قیامت اس حال میں قائم ہو گی کہ روم لوگوں میں سب سے زیادہ ہوں گے۔“ انہوں نے کہا: دیکھو تم کیا کہہ رہے ہو؟ سیدنا مستورد رضی اللہ عنہ نے کہا: میں وہی کہتا ہوں جو میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا ہے: ”نیک لوگ ایک ایک کر کے پہلے چلے جائیں گے، اور صرف ردی لوگ باقی رہ جائیں گے، جیسے کھجور اور جو کی ردی، اللہ کو ان کی کوئی پروا نہیں ہو گی۔“