المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
مخنف بن سليم الغامدي باب: سیدنا مخنف بن سلیم غامدی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 17871
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، أَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي عَبْدُ الْكَرِيمِ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ مِخْنَفٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: انْتَهَيْتُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ عَرَفَةَ وَهُوَ يَقُولُ: «هَلْ تَعْرِفُونَهَا؟» وَلَا أَدْرِي مَا رَجَعُوا عَلَيْهِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «عَلَى أَهْلِ كُلِّ بَيْتٍ أَنْ يَذْبَحُوا شَاةً فِي كُلِّ رَجَبٍ، وَفِي كُلِّ أَضْحًى شَاةٌ»ترجمہ
سیدنا مخنف بن سلیم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں عرفہ کے دن نبی کریم ﷺ کے پاس پہنچا تو آپ فرما رہے تھے: ”کیا تم اسے جانتے ہو؟“ مجھے معلوم نہیں کہ لوگوں نے آپ کو کیا جواب دیا، پھر نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”ہر گھرانے پر لازم ہے کہ وہ ہر رجب میں ایک بکری ذبح کریں، اور ہر قربانی کے موقع پر بھی ایک بکری ذبح کریں۔“