کتب حدیث ›
المعجم الكبير للطبراني › ابواب
› باب: ہمام بن منبہ کی سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى، ثنا الْحُمَيْدِيُّ، ثنا سُفْيَانُ، ثنا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ، قَالَ: سَمِعْتُ وَهْبَ بْنَ مُنَبِّهٍ، يَقُولُ بِصَنْعَاءَ وَأَطْعَمَنِي مِنْ جَوْزَةٍ فِي دَارِهِ، يُحَدِّثُ، عَنْ أَخِيهِ، عَنْ مُعَاوِيَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «لَا تُلْحِفُوا فِي الْمَسْأَلَةِ، فَوَاللهِ لَا يَسْأَلُنِي أَحَدٌ مِنْكُمْ شَيْئًا، فَيُخْرِجُهُ لَهُ مِنِّي الْمَسْأَلَةُ فَأُعْطِيهِ إِيَّاهُ وَأَنَا لَهُ كَارِهٌ، فَيُبَارَكُ لَهُ فِي الَّذِي أَعْطَيْتُهُ»
ترجمہ
…عمرو بن دینار کہتے ہیں: میں نے وہب بن منبہ کو صنعاء میں سنا، اور انہوں نے مجھے اپنے گھر میں اخروٹ کھلایا، وہ اپنے بھائی سے، وہ معاویہ سے روایت کر رہے تھے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مانگنے میں اصرار نہ کرو، اللہ کی قسم! تم میں سے جو کوئی بھی مجھ سے کوئی چیز مانگے اور مانگنے کی وجہ سے مجھ سے وہ نکل آئے اور میں اسے ناپسند کرتے ہوئے دے دوں، تو جو کچھ میں نے اسے دیا اس میں اس کے لیے برکت نہیں ہوتی۔“
حَدَّثَنَا عُمَارَةُ بْنُ وَثِيمَةَ الْمِصْرِيُّ، ثنا هَارُونُ بْنُ سَعِيدٍ الْأَيْلِيُّ، ثنا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ وَهْبِ بْنِ مُنَبِّهٍ، عَنْ أَخِيهِ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: إِنَّ «الرَّجُلَ لَيَسْأَلُنِي الشَّيْءَ فَأَمْنَعُهُ كَيْ تَشْفَعُوا فَتُؤْجَرُوا»
ترجمہ
…وہب بن منبہ اپنے بھائی سے، وہ معاویہ بن ابی سفیان سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”آدمی مجھ سے کوئی چیز مانگتا ہے تو میں اسے روک لیتا ہوں تاکہ تم سفارش کرو اور تمہیں اجر ملے۔“