المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
مجاهد، عن معاوية باب: مجاہد کی سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 16856
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا زَيْدُ بْنُ الْحَرِيشِ، ثنا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ، عَنْ عَبْدِ الْوَهَّابِ بْنِ مُجَاهِدٍ، قَالَ: سَمِعْتُ مُجَاهِدًا، يَقُولُ: سَمِعْتُ مُعَاوِيَةَ بْنَ أَبِي سُفْيَانَ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا تَعْجَلْ إِلَى شَيْءٍ تَظُنُّ أَنَّكَ إِنِ اسْتَعْجَلْتَ إِلَيْهِ أَنْتَ مُدْرِكُهُ وَإِنْ كَانَ اللهُ لَمْ يُقَدِّرْهُ لَكَ، وَلَا تَسْتَأْخِرَنَّ عَنْ شَيْءٍ تَظُنُّ أَنَّكَ إِنِ اسْتَأْخَرْتَ عَنْهُ أَنَّهُ قَدْ فَرَغَ عَنْكَ وَإِنْ كَانَ اللهُ قَدْ قَدَّرَهُ عَلَيْكَ»ترجمہ
عبدالوہاب بن مجاہد رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے مجاہد رحمہ اللہ کو یہ کہتے سنا: میں نے معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے سنا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کسی ایسی چیز کے لیے جلدی نہ کرو جس کے بارے میں تمہارا خیال ہو کہ جلدی کرنے سے تم اسے پا لو گے حالانکہ اللہ نے وہ تمہارے مقدر میں نہیں رکھی، اور کسی ایسی چیز سے پیچھے نہ ہٹو جس کے بارے میں تمہارا خیال ہو کہ اس سے پیچھے ہٹنے سے وہ تم سے دور ہو جائے گی حالانکہ اللہ نے وہ تمہارے مقدر میں لکھ دی ہے۔“