کتب حدیث ›
المعجم الكبير للطبراني › ابواب
› باب: ابوسعید مقبری کی سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ، ثنا فُلَيْحُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: سَمِعْتُ مُعَاوِيَةَ بْنَ أَبِي سُفْيَانَ يَقُولُ عَلَى الْمِنْبَرِ، وَفِي يَدِهِ قُصَّةٌ مِنْ شَعْرٍ، فَقَالَ: مَا بَالُ نِسَائِكُمْ يَجْعَلُونَ فِي رُءُوسِهِمْ مِثْلَ هَذَا، سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَا مِنِ امْرَأَةٍ تَجْعَلُ فِي رَأْسِهَا شَعْرًا مِنْ شَعْرِ غَيْرِهَا إِلَّا كَانَ زُورًا» .
ترجمہ
سعید مقبری رحمہ اللہ کے والد کہتے ہیں: میں نے معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ کو منبر پر یہ کہتے سنا، اور ان کے ہاتھ میں بالوں کی ایک لٹ تھی، تو انہوں نے فرمایا: تمہاری عورتوں کا کیا حال ہے کہ وہ اپنے سروں میں اس جیسی چیز ڈالتی ہیں؟ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”جو عورت بھی اپنے سر میں دوسرے کے بالوں میں سے کوئی بال ڈالے وہ دھوکہ ہے۔“
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ مُعَاوِيَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ
ترجمہ
سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے بھی نبی کریم ﷺ کی طرف سے اسی طرح کی حدیث مروی ہے۔