حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا أَبُو كُرَيْبٍ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحَرَّانِيُّ، ثنا جَعْفَرُ بْنُ بُرْقَانَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْأَصَمِّ، قَالَ: سَمِعْتُ مُعَاوِيَةَ بْنَ أَبِي سُفْيَانَ بِالْمَدِينَةِ بِيَدِهِ قُصَّةٌ مِنْ قُصَصِ النِّسَاءِ، يَقُولُ: نَهَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ مِثْلِ هَذَا، وَقَالَ: «إِنَّمَا هَلَكَتْ بَنِو إِسْرَائِيلَ حِينَ اتَّخَذَ نِسَاؤُهُمْ هَذَا»
ترجمہ
…یزید بن اصم کہتے ہیں: میں نے معاویہ بن ابی سفیان کو مدینہ میں سنا، ان کے ہاتھ میں عورتوں کی بالوں کی لٹوں میں سے ایک لٹ تھی، وہ کہہ رہے تھے: رسول اللہ ﷺ نے اس جیسی چیز سے منع فرمایا، اور فرمایا: ”بنی اسرائیل اسی وقت ہلاک ہوئے جب ان کی عورتوں نے اسے اختیار کیا۔“
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَلْمٍ الرَّازِيُّ، ثنا سَهْلُ بْنُ عُثْمَانَ، ثنا شَرَاحِيلُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْأَصَمِّ قَالَ: سَمِعْتُ مُعَاوِيَةَ وَهُوَ يَخْطُبُ عَلَى الْمِنْبَرِ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: «مَنْ يُرِدِ اللهُ بِهِ خَيْرًا يُفَقِّهْهُ فِي الدِّينِ»
ترجمہ
…یزید بن اصم کہتے ہیں: میں نے معاویہ کو منبر پر خطبہ دیتے سنا، وہ کہہ رہے تھے: میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”جس کے ساتھ اللہ بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے اسے دین کی سمجھ عطا فرما دیتا ہے۔“