المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
يزيد بن الأصم، عن معاوية باب: یزید بن اصم کی سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 16845
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا أَبُو كُرَيْبٍ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحَرَّانِيُّ، ثنا جَعْفَرُ بْنُ بُرْقَانَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْأَصَمِّ، قَالَ: سَمِعْتُ مُعَاوِيَةَ بْنَ أَبِي سُفْيَانَ بِالْمَدِينَةِ بِيَدِهِ قُصَّةٌ مِنْ قُصَصِ النِّسَاءِ، يَقُولُ: نَهَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ مِثْلِ هَذَا، وَقَالَ: «إِنَّمَا هَلَكَتْ بَنِو إِسْرَائِيلَ حِينَ اتَّخَذَ نِسَاؤُهُمْ هَذَا»ترجمہ
…یزید بن اصم کہتے ہیں: میں نے معاویہ بن ابی سفیان کو مدینہ میں سنا، ان کے ہاتھ میں عورتوں کی بالوں کی لٹوں میں سے ایک لٹ تھی، وہ کہہ رہے تھے: رسول اللہ ﷺ نے اس جیسی چیز سے منع فرمایا، اور فرمایا: ”بنی اسرائیل اسی وقت ہلاک ہوئے جب ان کی عورتوں نے اسے اختیار کیا۔“