کتب حدیث ›
المعجم الكبير للطبراني › ابواب
› باب: محمد بن سیرین کی سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضْرِ الْأَزْدِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، ثنا أَبُو شِهَابٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَة، قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَ فِتْنَةً فَقَرَّبَهَا، فَمَرَّ رَجُلٌ مُقَنَّعٌ، فَقَالَ: «هَذَا يَوْمَئِذٍ عَلَى الْحَقِّ» ، فَقُمْتُ إِلَيْهِ فَأَخَذْتُ بِضَبْعَيْهِ فَأَقْبَلْتُ بِوَجْهِهِ عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ هَذَا؟، قَالَ: «نَعَمْ» ، فَإِذَا هُوَ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ.
ترجمہ
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نبی کریم ﷺ کے پاس تھا کہ آپ ﷺ نے ایک فتنے کا ذکر کیا اور اسے قریب بتایا، اتنے میں ایک چہرہ ڈھانپے ہوئے آدمی گزرا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ اس دن حق پر ہو گا۔“ میں اس کی طرف اٹھا اور اس کے دونوں بازو پکڑ کر اس کا چہرہ رسول اللہ ﷺ کی طرف کر دیا اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! یہی ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں۔“ تو وہ سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ تھے۔
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَة، قَالَ: ذَكَرَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِتْنَةً فَقَرَّبَهَا، فَذَكَرَ نَحْوَهُ
ترجمہ
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے ایک فتنے کا ذکر کیا اور اسے قریب بتایا، پھر آپ نے اسی طرح کی حدیث بیان فرمائی۔