المعجم الكبير للطبراني
باب الكاف— حرف کاف سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
محمد بن سيرين، عن كعب بن عجرة باب: محمد بن سیرین کی سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 16408
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضْرِ الْأَزْدِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، ثنا أَبُو شِهَابٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَة، قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَ فِتْنَةً فَقَرَّبَهَا، فَمَرَّ رَجُلٌ مُقَنَّعٌ، فَقَالَ: «هَذَا يَوْمَئِذٍ عَلَى الْحَقِّ» ، فَقُمْتُ إِلَيْهِ فَأَخَذْتُ بِضَبْعَيْهِ فَأَقْبَلْتُ بِوَجْهِهِ عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ هَذَا؟، قَالَ: «نَعَمْ» ، فَإِذَا هُوَ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ.ترجمہ
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نبی کریم ﷺ کے پاس تھا کہ آپ ﷺ نے ایک فتنے کا ذکر کیا اور اسے قریب بتایا، اتنے میں ایک چہرہ ڈھانپے ہوئے آدمی گزرا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ اس دن حق پر ہو گا۔“ میں اس کی طرف اٹھا اور اس کے دونوں بازو پکڑ کر اس کا چہرہ رسول اللہ ﷺ کی طرف کر دیا اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! یہی ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں۔“ تو وہ سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ تھے۔