کتب حدیث ›
المعجم الكبير للطبراني › ابواب
› باب: سیدنا فروہ بن عامر انصاری پھر بیاضی رضی اللہ عنہ، عقبہ اور بدر میں شریک
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ خَالِدٍ الْحَرَّانِيُّ، ثَنَا أَبِي، ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ، عَنْ عُرْوَةَ، فِي تَسْمِيَةِ مَنْ شَهِدَ الْعَقَبَةَ مِنَ الْأَنْصَارِ، ثُمَّ مِنْ بَنِي بَيَاضَةَ فَرْوَةُ بْنُ عَمْرٍو وَقَدْ شَهِدَ بَدْرًا
ترجمہ
عروہ (بن زبیر) انصار میں سے ان لوگوں کے نام گنواتے ہوئے جنہوں نے بیعتِ عقبہ میں شرکت کی، پھر بنو بیاضہ میں سے: فروہ بن عمرو رضی اللہ عنہ، جنہوں نے غزوہ بدر میں بھی شرکت کی۔
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ حَرَامِ بْنِ عُثْمَانَ، عَنِ ابْنِ جَابِرٍ: " عَنْ جَابِرٍ: «إنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَبْعَثُ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ مِن بَنِي بَيَاضَةَ يُقَالُ لَهُ فَرْوَةُ بْنُ عَمْرٍو فَيَخْرُصُ ثَمَرَةَ أَهْلِ الْمَدِينَةِ»
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ انصار میں سے بنو بیاضہ کے ایک شخص کو، جنہیں فروہ بن عمرو کہا جاتا تھا، بھیجتے تھے، تو وہ اہل مدینہ کے پھلوں کا تخمینہ لگاتے تھے۔
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي فَرْوَةَ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ سَهْلٍ، عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ: «أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَبْعَثُ فَرْوَةَ بْنَ عَمْرٍو يَخْرُصُ النَّخْلَ، فَإِذَا دَخَلَ الْحَائِطَ حَسَبَ مَا فِيهِ مِنَ الأَفْنَاءِ، ثُمَّ ضَرَبَ بَعْضَهَا عَلَى بَعْضٍ عَلَى مَا يَرَى فِيهَا، وَلَا يُخْطِيءُ»
ترجمہ
سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ سیدنا فروہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کو کھجوروں کا تخمینہ لگانے کے لیے بھیجتے تھے، جب وہ باغ میں داخل ہوتے تو اس میں موجود اقسام کا شمار کرتے، پھر جیسا انہیں نظر آتا اس کے مطابق بعض کو بعض پر ضرب دیتے، اور وہ غلطی نہیں کرتے تھے۔