کتب حدیث ›
المعجم الكبير للطبراني › ابواب
› باب: ضحاک بن مزاحم کی سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مَنْدَهْ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ، عَنْ عَبْثَرَ بْنِ الْقَاسِمِ، عَنْ مُطَرِّفِ بْنِ طَرِيفٍ، عَنْ خَالِدِ بْنِ أَبِي نَوْفٍ، عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ مُزَاحِمٍ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، تَكُونُ الْكِلَابُ فَنُرْسِلُهَا عَلَى الصَّيْدِ فَتَأْكُلُ مَا أمْسَكَ عَلَيْنَا قَالَ: «نَعَمْ» قُلْتُ: وَإِنْ قَتَلْنَ؟ قَالَ: «وَإِنْ قَتَلْنَ»
ترجمہ
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہمارے پاس کتے ہوتے ہیں جنہیں ہم شکار پر چھوڑتے ہیں، تو وہ ہمارے لیے پکڑے ہوئے (شکار) میں سے کھا لیتے ہیں (کیا ہم اس میں سے کھا سکتے ہیں)؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں۔“ میں نے عرض کیا: اگرچہ وہ مار ڈالیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اگرچہ مار ڈالیں۔“
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثَنَا مَرْوانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، عَنْ خَالِدِ بْنِ قُسَيْطٍ، عَنِ الضَّحَّاكِ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، إنَّهُ تَكُونُ لَنَا الْكِلَابُ فَنُرْسِلُهَا عَلَى الصَّيْدِ، فَنَأْكُلُ مِمَّا تُمْسِكُ عَلَيْنَا؟ قَالَ: «نَعَمْ»
ترجمہ
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہمارے پاس کتے ہوتے ہیں، ہم انہیں شکار پر چھوڑتے ہیں، تو کیا ہم اس میں سے کھا سکتے ہیں جو وہ ہمارے لیے پکڑ لیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں۔“