المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
الضحاك بن مزاحم، عن عدي بن حاتم باب: ضحاک بن مزاحم کی سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 14314
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مَنْدَهْ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ، عَنْ عَبْثَرَ بْنِ الْقَاسِمِ، عَنْ مُطَرِّفِ بْنِ طَرِيفٍ، عَنْ خَالِدِ بْنِ أَبِي نَوْفٍ، عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ مُزَاحِمٍ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، تَكُونُ الْكِلَابُ فَنُرْسِلُهَا عَلَى الصَّيْدِ فَتَأْكُلُ مَا أمْسَكَ عَلَيْنَا قَالَ: «نَعَمْ» قُلْتُ: وَإِنْ قَتَلْنَ؟ قَالَ: «وَإِنْ قَتَلْنَ»ترجمہ
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہمارے پاس کتے ہوتے ہیں جنہیں ہم شکار پر چھوڑتے ہیں، تو وہ ہمارے لیے پکڑے ہوئے (شکار) میں سے کھا لیتے ہیں (کیا ہم اس میں سے کھا سکتے ہیں)؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں۔“ میں نے عرض کیا: اگرچہ وہ مار ڈالیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اگرچہ مار ڈالیں۔“