المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
المغيرة بن سبيل، عن عدي بن حاتم باب: مغیرہ بن سبیل کی سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 14316
حَدَّثَنَا عَلِيُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ، ثَنَا قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَسْرُوقٍ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ سَبِيلٍ، قَالَ: خَطَبَ عَمْرُو بْنُ حُرَيْثٍ إِلَى عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ ابْنَتَهُ فَقَالَ: «لَا أُزَوِّجُكَ إلَّا عَلَى حُكْمِي» فَقَالَ: لَكَ حُكْمُكَ، قَالَ: «لَيْسَتَ بِأَخْيَرَ مِنْ بَنَاتِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ» فَزَوَّجَهُ عَلَى الْفَرِيضَةِترجمہ
مغیرہ بن سبیل بیان کرتے ہیں: عمرو بن حریث نے سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ کی بیٹی کے لیے نکاح کا پیغام بھیجا تو انہوں نے فرمایا: ”میں تمہارا نکاح صرف اپنی شرط پر کروں گا۔“ اس نے کہا: آپ کی شرط منظور ہے۔ انہوں نے فرمایا: ”یہ رسول اللہ ﷺ کی بیٹیوں سے بہتر نہیں ہے۔“ چنانچہ انہوں نے اس کا نکاح مقررہ مہر (فریضہ) پر کر دیا۔