حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ خَالِدٍ الْحَرَّانِيُّ، ثَنَا أَبِي، ثَنَا رُهَيْمٌ، ثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ، خَتَنُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخُو امْرَأَتِهِ جُوَيْرِيَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ قَالَ: «وَاللهِ مَا تَرَكَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِنْدَ مَوْتِهِ دِرْهَمًا وَلَا دِينَارًا وَلَا عَبْدًا وَلَا أَمَةً وَلَا شَيْئًا إِلَّا بَغْلَتَهُ الْبَيْضَاءَ وَسِلَاحَهُ وأرْضًا تَرَكَهَا صَدَقَةً»
ترجمہ
سیدنا عمرو بن حارث رضی اللہ عنہ، جو رسول اللہ ﷺ کے بہنوئی اور آپ کی زوجہ سیدہ جویریہ بنت حارث رضی اللہ عنہا کے بھائی تھے، سے روایت ہے، فرماتے ہیں: ”اللہ کی قسم! رسول اللہ ﷺ نے اپنی وفات کے وقت نہ کوئی درہم چھوڑا، نہ دینار، نہ کوئی غلام، نہ کوئی باندی، اور نہ کچھ اور، سوائے اپنی سفید خچر، اپنے ہتھیاروں اور ایک زمین کے، جسے آپ نے صدقہ کر دیا تھا۔“
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثَنَا مُسَدَّدٌ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي يَحْيَى، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ، قَالَ: «مَا تَرَكَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا سِلَاحَهُ وَبَغْلَتَهُ الْبَيْضَاءَ وأرْضًا جَعَلَهَا صَدَقَةً»
ترجمہ
سیدنا عمرو بن حارث رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں: ”رسول اللہ ﷺ نے اپنے ہتھیاروں، اپنی سفید خچر اور ایک زمین کے سوا، جسے آپ نے صدقہ کر دیا تھا، کچھ نہیں چھوڑا۔“
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ زُهَيْرٍ التُّسْتَرِيُّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ كَرَامَةَ، ثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى، ثَنَا إِسْرَائِيلُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ الْخُزَاعِيِّ، قَالَ: «مَا تَرَكَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ مَاتَ إِلَّا سِلَاحَهُ وَبَغْلَتَهُ الْبَيْضَاءَ وأرْضًا جَعَلَهَا صَدَقَةً»
ترجمہ
سیدنا عمرو بن حارث خزاعی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں: ”رسول اللہ ﷺ نے اپنی وفات کے دن اپنے ہتھیاروں، اپنی سفید خچر اور ایک زمین کے سوا، جسے آپ نے صدقہ کر دیا تھا، کچھ نہیں چھوڑا۔“