کتب حدیث ›
المعجم الكبير للطبراني › ابواب
› باب: نسیر بن ذعلوق کی سیدنا ابن زبیر رضی اللہ عنہما سے روایات
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنِ الثَّوْرِيِّ، عَنْ نُسَيْرِ بْنِ ذُعْلُوقٍ، أَنَّ ابْنَ الزُّبَيْرِ، رَأَى النَّاسَ يَمْسَحُونَ الْمَقَامَ، فَنَهَاهُمْ، وَقَالَ: «إِنَّكُمْ لَمْ تُؤْمَرُوا بِالْمَسْحِ، إِنَّمَا أُمِرْتُمْ بِالصَّلَاةِ»
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو مقامِ ابراہیم کو ہاتھ لگاتے دیکھا تو انہیں روکا اور فرمایا: ”تمہیں اسے چھونے کا حکم نہیں دیا گیا، تمہیں تو صرف اس کے پاس نماز پڑھنے کا حکم دیا گیا ہے۔“
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الرَّازِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ، قَالَ: حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ نُسَيْرِ بْنِ ذُعْلُوقٍ، قَالَ: «رَأَيْتُ ابْنَ الزُّبَيْرِ يَطُوفُ وَعَلَيْهِ بَرْطَلَةَ»
ترجمہ
نسیر بن ذعلوق بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کو طواف کرتے دیکھا، اس حال میں کہ ان کے سر پر برطلہ (ایک قسم کی ٹوپی) تھی۔