حدیث نمبر: 13891
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْوَرْكَانِيُّ، ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الرَّازِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ، قَالَا: حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ شَرِيكٍ الْعَامِرِيِّ، قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ، وَابْنَ عَبَّاسٍ، وَابْنَ الزُّبَيْرِ عَنِ الْعُمْرَةِ قَبْلَ الْحَجِّ؟، قَالُوا: «سُنَّةِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَقْدَمُ، فَتَطُوفُ بِالْبَيْتِ وَبَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ، ثُمَّ تَحِلُّ، وَإِنْ كَانَ قَبْلَ عَرَفَةَ بِيَوْمٍ، ثُمَّ تُهِلُّ بِالْحَجِّ فَيَكُونُ قَدْ جَمَعْتَ عَمْرَةً وَحَجَّةً»
ترجمہ

عبداللہ بن شریک عامری بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابن عمر، سیدنا ابن عباس اور سیدنا ابن زبیر رضی اللہ عنہم سے حج سے پہلے عمرہ کرنے کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے فرمایا: ”یہ رسول اللہ ﷺ کی سنت ہے، پہلے آ کر بیت اللہ کا طواف کرے اور صفا و مروہ کے درمیان سعی کرے، پھر (احرام سے) حلال ہو جائے، خواہ یہ عرفہ سے ایک دن پہلے ہی کیوں نہ ہو، پھر حج کا احرام باندھے، اس طرح وہ عمرہ اور حج دونوں جمع کر لے گا۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 13891
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 13، صفحہ 120، حدیث 294